اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کا اعتراف

اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کا اعتراف

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جاسکتی۔

ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شاید کئی لوگ ہوں گے جو مجھ پر الزامات لگائیں گے مگر میں جو اندر ہوں وہی باہر بھی ہوں، کبھی تعلقات چھپائے نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت سب کو پتا ہے کہ ہاں!میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ہیں لیکن میں اسرائیل اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی بات نہیں کر رہا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں