پشاور:گھر میں سلنڈر دھماکا میاں بیوی، 2 بچے جھلس گئے
پشاور(دنیا نیور)نواحی علاقے میں سلنڈر دھماکے سے میاں بیوی اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ روڈ پشاور میں گھر پر کھانا بنانے کے دوران سلنڈر میں زور دار دھماکا ہوا، جس سے وارث خان، اس کی اہلیہ اور 2 بچے جھلس گئے۔