لاہورہائیکورٹ: 27ویں ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت آج
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم 2025 کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں،جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں جسٹس جواد حسن اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل 3رکنی فل بینچ آج سماعت کریگا۔
درخواست گزار منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ اور درخواست گزار حسان لطیف نے مقسط سلیم ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواستیں دائر کر رکھی ہے ،درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ترمیم کے تحت استثنیٰ آئین کے دیباچہ کے خلاف ہے ،ترمیم سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی کی کوشش ہے ،ترمیم سے عدالتی اختیارات کم کر کے عدالتی آزادی کو خطرے میں ڈال دیا گیا،صوبوں کی مشاورت کے بغیر ترمیم سے آئینی ڈھانچہ متاثر ہوا ہے ،عدالت مقدمات کی آئینی عدالت منتقلی کو کالعدم قرار دے۔