ملک بھر میں سپر مون کا دلکش نظارہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سمیت ملک بھرمیں عوام نے سپر مون کا دلکش نظارہ دیکھا، جسے دسمبر کا کولڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔
سپر مون اس وقت واقع ہوتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریبی مقام پیریجی پر موجود اور اس وقت مکمل طور پر روشن ہو۔ یہ سپر مون عام مکمل چاند کے مقابلے میں تقریباً 7.9فیصد بڑا اور 15فیصد زیادہ روشن دکھائی دیا۔