شان مسعود کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل
لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ قائد اعظم ٹرافی 2025 کے فائنل میچ میں کراچی بلیوز کی دوسری اننگز میں شان مسعود نے 76 رنز بنائے ۔۔۔
۔یہ ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 59ویں نصف سنچری تھی۔اس اننگز کے دوران انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 13 ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کیا۔خیال رہے کہ شان مسعود 44 ٹیسٹ میچز میں 6 سنچریز اور 13 نصف سنچریز کی مدد سے 2550 رنز بناچکے ہیں۔