نیدرلینڈز کے کرکٹرز این سی اے میں سکلز پروگرام کا حصہ

نیدرلینڈز کے کرکٹرز این سی اے میں سکلز پروگرام کا حصہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک)نیشنل کرکٹ اکیڈمی اوورسیز پروگرام کے تحت نیدرلینڈز کے کھلاڑی مائیکل لیوٹ اور۔۔۔

 شاریز احمد این سی اے میں 10 روزہ پروگرام کا حصہ بن گئے ۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق این سی اے کے کوچز 10 روزہ پروگرام میں کھلاڑیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں،دونوں کھلاڑی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔دونوں کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے میں ٹارگٹ میچ میں شرکت کی ،دونوں کھلاڑی این سی اے میں نیٹ سیشنز، ٹارگٹ میچز اور کوچز کے ساتھ ون آن ون سیشنز میں بھی حصہ لیں گے ۔ٹارگٹ میچ میں بابر اعظم اور احمد دانیال نے بھی حصہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں