افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی کبھی مخالفت نہیں کی:شوکت یوسفزئی
پشاور (اے پی پی) رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کبھی افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی مخالفت نہیں کی۔
میڈیا سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ افغان مہاجرین اپنی جائیدادیں فروخت کر کے واپسی کیلئے تیار ہو رہے ہیں، لیکن سرحد پر بعض اوقات تین سے چار دن لوگ بھوکے پیاسے پڑے رہتے ہیں، جس سے غلط تاثر جنم لیتا ہے ۔ ،سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے ان کی واپسی میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔