محکموں کی اسامیوں کیلئے تحریری امتحان میں 90امیدوار کامیاب قرار
فنانس ڈیپارٹمنٹ کی 5 ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی 11اسامیوں کیلئے امتحان ہوا تھا پی پی ایس سی نے اسامیوں کے امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب بھی قرار دیدیا
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی )نے مختلف محکموں کی اسامیوں کیلئے 90امیدواروں کو تحریری امتحانات میں کامیاب قرار اور متعدد کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لوکل فنڈ آڈٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ میں آڈیٹر کی 5اسامیوں کیلئے 25امیدوار وں کو تحریری امتحان اور ایم ایس آفس پروفیشنسی ٹیسٹ میں کامیاب قرار دیدیا۔اسی طرح چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں چائلڈ سائیکالوجسٹ کی 4اسامیوں کیلئے 21 امیدواروں ، اسی محکمے میں میڈیکل آفیسر (پیڈز)کی 7 اسامیوں کیلئے 44 امیدوار وں کو بھی تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیدیا ، کامیاب امیدواروں کے انٹرویو کے کال لیٹرز کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کئے جائیں گے ۔ دریں اثناء کمیشن نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی کمشنر آفس راجن پور میں جونیئر کلرک کی اسامیوں پر امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیدیا جبکہ محکمہ زراعت کے واٹر مینجمنٹ ونگ میں اسسٹنٹ ایگرونومسٹ کی اسامیوں کیلئے امیدواروں کی سفارش کر دی ۔ مزید برآں 10 اسامیاں موزوں امیدوار دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے خالی رہ گئی ہیں ۔