بسنت پر نئی پیشرفت فروری یا مارچ میں منانے کی تجاویز، اجلاس طلب
لاہور (عمران اکبر) ذرائع کے مطابق لاہور میں بسنت فیسٹیول منانے پر نئی پیشرفت،سینئر وزیر نے اجلاس طلب کر لیا،شہر میں بسنت کی دو تاریخ دے دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پورے لاہور میں بسنت 14 اور 15 فروری یا 21اور 22مارچ کو منانے کی تجاویز دی گئی ہیں ، بسنت فیسٹیول منانے کی تاریخ کا فیصلہ پنجاب حکومت کے احکامات سے مشروط ،بسنت کی دو روزہ اجازت ڈپٹی کمشنر پنجاب حکومت کے احکامات پر دینگے۔