پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز کے سعودی ڈپازٹ میں پھر توسیع

پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز کے سعودی ڈپازٹ میں پھر توسیع

ڈپازٹ کی مدت 8 دسمبر کو ختم ہونے والی تھی، ایک سال کی توسیع کی گئی سعودی عرب نے 2021میں ڈپازٹ کا معاہدہ کیا جو مسلسل رول اوور ہورہا

اسلام آباد(اے پی پی ، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی۔ذرائع کے مطابق سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے 3ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی ہے ، ڈپازٹ کی مدت 8 دسمبر کو ختم ہونے والی تھی۔سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہیں، سعودی عرب نے 2021 میں پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا ڈپازٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا اور تب سے انہیں رول اوور کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں