وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو  اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور ڈاکٹر امجد کے خلاف اشتہاری کارروائی کا آغاز کر دیا۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاجی مظاہرے کا مقدمہ درج ہے جس میں انہیں متعدد بار عدالت کی جانب سے طلب کیا گیا تاہم وہ پیش نہ ہوئے ۔ عدالت نے بارہا نوٹس جاری کیے لیکن عدم پیشی کے باعث اب تینوں ملزمان کے خلاف باقاعدہ اشتہاری کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔ ملزمان کی عدم حاضری پر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے عدالت نے کارروائی کو اگلے مرحلے میں داخل کر دیا جس کے بعد متعلقہ حکام کو اشتہاری کارروائی مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی جائیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں