آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ ڈیٹ نہیں، دوبارہ تقرری ہوسکتی : رانا ثنا

آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ ڈیٹ نہیں، دوبارہ تقرری ہوسکتی : رانا ثنا

فیض حمید سے متعلق فیصلہ اسی ماہ آجائیگا،سزا سے متعلق پیشگوئی نہیں کرنی چاہیے سہیل آفریدی قومی سلامتی میں حائل ہوئے تو سیاسی مستقبل تاریک:مشیر وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا اب آئین میں آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ ڈیٹ نہیں ہے ، 5 سال بعد آرمی چیف کی دوبارہ بھی تقرری کی جاسکتی ہے ، سی ڈی ایف کی اہم تعیناتی ہونے جا رہی تھی ، اس کے لیے آئینی ترمیم ہوئی، اب آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کی عمر مقرر نہیں ہے ۔انہوں نے کہا ہماری معلومات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر )فیض حمید سے متعلق فیصلہ اسی دسمبر میں آجائے گا ،جبکہ فیض حمید کی سزا سے متعلق کوئی پیشگوئی نہیں کرنی چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنائاللہ نے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق بیرون ملک سے پراپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ایسا پراپیگنڈا کرنے کی کوئی بھی قانون اجازت نہیں دیتا۔ سہیل آفریدی اگرنیشنل سکیورٹی کے راستے میں حائل ہوئے تو ان کا سیاسی مستقبل تاریک ہوگا اور وزیراعلیٰ کے پی نے آپریشن میں رکاوٹیں اور دہشتگردوں کی سہولت کاری کی تو انکا کوئی مستقبل نہیں ہے ، اگر سہیل آفریدی تقریروں کی حد تک سیاست کرتے ہیں تو اس کی اجازت ہونی چاہیے ۔بانی پی ٹی آئی کو سابق وزیراعظم کے پروٹوکول کے مطابق بی کلاس اور سہولیات کا حق ہے ، ان سے ملاقات احتجاج ، گورنمنٹ کیخلاف تحریک اور دہشتگردی کی سہولت کاری سے متعلق لائحہ عمل کیلئے ہے تو ملاقات نہیں ہونی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں