سیاسی کشیدگی بہت بڑھ چکی ،تمام جماعتیں مل کر بیٹھیں:اسد عمر

سیاسی کشیدگی بہت بڑھ چکی ،تمام جماعتیں مل کر بیٹھیں:اسد عمر

اہم فیصلے طاقت کے مراکز میں تقسیم کی بنیاد پر کئے جا رہے ہیں :سابق وزیر غریب موٹر سائیکل والے کا چالان ، طاقتور کو آپ کچھ کہہ نہیں سکتے :گفتگو

لاہور(کورٹ رپورٹر، آئی این پی )سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل سے غافل ، سیاسی ماحول میں کشیدگی اس حد تک بڑھ چکی کہ ایک صوبے میں گورنر راج لگانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، تمام پارٹیاں مل کر بیٹھیں گی تو مسائل کا حل ہو سکتا ہے ، اہم فیصلے طاقت کے مراکز میں تقسیم کی بنیاد پر کئے جا رہے ہیں، غریب موٹر سائیکل والے کے چالان کئے جا رہے ہیں، طاقتور کو آپ کچھ کہہ نہیں سکتے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اسد عمر نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم کا عوام سے کوئی تعلق نہیں، یہ تمام تبدیلیاں طاقت کے نظام میں بٹوارے سے متعلق ہیں، معیشت بالکل بیٹھ چکی ،15 سال بعد دہشت گردی کے واقعات دوبارہ شدت سے شروع ہو گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں