وسطی ایشیائی ریاستوں اور روس کو آلو اور کینو ایران کے راستے برآمد کرنے کی اجازت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے وسطی ایشیائی ریاستوں اور روس کو اس سال آلو اور کینو ایران کے راستے برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق کینو اور آلو کی برآمد کے لیے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر کے تحت موجودہ سیزن کے لیے یہ اجازت دی گئی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں روس اور وسطی ایشیا کی ریاستوں کو کینو اور آلو کی برآمد افغانستان کے ذریعے ہوئی تھی تاہم پاک افغان سرحد کی بندش کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔