سکیورٹی خدشات ،پشاور اور کراچی سے کوئٹہ آ نیوالی ٹرینیں جیکب آباد روک لی گئیں
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفرایکسریس اور کراچی سے آنے والی بولان میل کو سکیورٹی وجوہات کی بناء پر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ہفتہ کو پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس اور کراچی سے آنے والی بولان میل ایکسپریس کو مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے ،صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے حالات معمول پر آتے ہی ٹرین سروس بحال کی جائے گی ۔ریلوے حکام نے بتایا کہ آج کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ایکسپریس بھی منسوخ کردی گئی ہے۔