لاہور فضائی آلودگی میں ایک بار پھر دنیا میں سب سے آگے
لاہور (آن لائن)لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا۔
آئی کیو ایئر کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 312 ریکارڈ ہوا جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے ، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دوسرے ، بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا تیسرے نمبر پر آلودہ ترین شہر قرار پائے ہیں۔ اسی طرح بھارتی شہر کلکتہ اور ویت نام کا شہر ہنوئی بھی آلودگی کے شدید مسئلے سے دوچار ہے ۔ پاکستان میں کاہنہ نواں سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے ، گوجرانوالہ اے کیو آئی 437 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ، فیصل آباد اور کھریاں والا کا ایئر انڈیکس بھی خطرناک زون میں داخل ہوچکا ہے ۔