پختونخوا حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اصلاحات متعارف کرا رہی ،شفیع جان

 پختونخوا حکومت تعلیم اور صحت  کے شعبوں میں انقلابی اصلاحات  متعارف کرا رہی ،شفیع جان

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ شفیع اللہ جان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے جبکہ خصوصی بچوں کی نگہداشت، تربیت اور معیاری تعلیم حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

 وہ اسپیشل ایجوکیشن انسٹیٹوٹ کوہاٹ میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ شفیع جان نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے 6.2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گرلز کالج کو ڈگری کالج کا درجہ دینے کیلئے بھی عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ معاونِ خصوصی نے کہا کہ کوہاٹ میں خواتین کیلئے الگ یونیورسٹی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے موزوں اراضی کی نشاندہی کا عمل بھی جاری ہے ۔صحت کے شعبے کا ذکر کرتے ہوئے شفیع جان نے کہاکہ جنوبی اضلاع کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوہاٹ میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل ایک بڑا ہسپتال قائم کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں