مہنگائی کا طوفان قیمتوں کی اونچی اڑان جاری،مونگ پھلی بھی ہزار روپے کلو
ایک دو اشیا کی قیمت کم ہوتی ہے تو دیگر کے نرخ دن میں تارے دکھا دیتے ، موسمی سبزیاں اور پھل بھی دسترس سے باہر چینی0 20، چکی آٹا 140کا کلو، تازہ دودھ 250روپے لیٹر ہو گیا، ٹماٹر 70، پیاز 140، آلو 70اور انڈے 350روپے فروخت شیور مرغی کا گوشت 540روپے کلو، چھپر ہوٹل میں ایک وقت کا کھانا روٹی دال یا سبزی 250 سے کم میں دستیاب نہیں
اسلام آباد (سیدقیصرشاہ) مہنگائی کے جاری طوفان نے عام آدمی سے سفید پوش طبقے تک کیلئے معمولات زندگی شدید متاثر کی ہیں، ایک دو اشیا کی قیمت قدرے کم ہونے پر جہان عام آدمی سکھ کا سانس لیتا ہے توساتھ ہی دیگر اشیا کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت دن کو تارے دکھا دیتی ہے ، رواں موسم سرما میں تو ڈرائی فروٹ سفید پوش طبقہ کی دسترس سے باہر ہوچکا ہے جسے وہ صرف دیکھ ہی سکتا ہے خرید نہیں سکتا، مونگ پھلی ہزار روپے کلو ہوگئی، چینی 200 اور چکی کاآٹا 140روپے کلو تک پہنچ گیا ، موسمی سبزی اور پھلوں کی بھی قیمت ہوش اڑا نے والی ہے ، ٹماٹر کے نرخ کم ہونے کے بعد اب 70 روپے ، پیاز140، آلو70، ادرک609، لہسن 500، ٹینڈا250، مٹر 160، کدو160، شلجم بغیر پتے اور کھیرا ے 120، اروی200، بھنڈی170، سفید سیب 200، انگورٹافی 650 ، سندرخانی انگور 800 ، انار 900 روپے کلو، شیورانڈے 350 ، کیلا 130روپے درجن فروخت کئے جارہے ۔ دال چنا 300 ، دال ماش 470، دال مونگ 380 ، سفید چنے 340، دال مسور320، چینی 200، گھی درجہ اول 580، شکر 280 ، لوبیا 500، چاول 380، سرف کلو 550، پتی 550، انڈے 360 ، بسکٹ ہاف رول40 ، سرخ مرچ 860 روپے کلو ، نہانے والا صابن 150، ڈبل روٹی 200، سرسوں کا تیل 800 ، شیور مرغی کا گوشت 540روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے جبکہ دیگرعام استعمال کی اشیا بھی مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں ۔ تازہ دودھ 250 روپے لیٹر تک پہنچ گیا ۔ چھپر ہوٹل میں ایک وقت کا کھانا روٹی دال یا سبزی 250 سے کم میں دستیاب نہیں۔