کارکن ذلیل ہورہے ،ان لوگوں کو مزے چاہئیں؟پی ٹی آئی کارکن شاہدخٹک پربرس پڑا

کارکن ذلیل ہورہے ،ان لوگوں کو  مزے چاہئیں؟پی ٹی آئی کارکن  شاہدخٹک پربرس پڑا

راولپنڈی (خبر نگار)بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے دھرنا میں نوشہرہ سے آیا فضل امین نامی کارکن اپنی ہی لیڈر شپ پر برس پڑا، کہا سب کہتے ہو خان تیرے جانثار، کہاں ہیں جانثار؟۔۔۔

 فیکٹری ناکے پر دھرنے کے دوران فضل امین نامی کارکن نے کہا کہ جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے دعوے کرتے ہیں وہ کہاں ہیں؟ رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کارکن سے کہا یہاں سب غیرت مند بیٹھے ہیں، جس پر کارکن نے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کو بھی کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ ہم بے غیرت نہیں، میں دیکھ رہا ہوں آپ کتنے لوگ لائے ہیں، شاہد خٹک پارلیمانی لیڈر بن گیا ہے لیکن غلط بات نہیں کرنے دوں گا، ان لوگوں کو مزے چاہئیں، کارکن ذلیل ہورہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں