قلعہ عبداﷲ:متعدد غیرقانونی افغان مہاجرین کے گھر مسمار
کوئٹہ (اے پی پی) قلعہ عبداﷲمیں ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام افغان مہاجرین کی غیر قانونی رہائش گاہوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداﷲمنور حسین مگسی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر خالد شمس کی سربراہی میں جنگل پیرعلی زئی مہاجر کیمپ میں وسیع پیمانے پر آپریشن کیا گیا اوربڑی تعداد میں غیر قانونی طور پر قائم گھروں کو مسمار کر دیاگیا ۔آپریشن میں ایف سی اور پولیس فورس کے اہلکاروں نے حصہ لیا اورمتعدد خالی اور غیر قانونی تعمیرات کو ختم کیا۔