جمہوریت اور سیاست خطرے میں
نوشہرہ (نمائندہ دنیا) سابق امیر جماعت اسلا می سراج الحق نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ بمقابلہ تحریک انصاف میں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے وارے نیارے ہوگئے ۔جمہوریت اور سیاست خطرے میں نظر آرہی ہے۔
55ہزار ارب کی کرپشن کرنے والوں پر ہاتھ ڈالا جائے تو معاشرے سے بدعنوانی ختم ہوسکتی ہے ۔انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز جہانگیرہ میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا دھشت گردی کے خاتمہ کے لیے اسٹیبلشمنٹ ، وفاق اور صوبائی حکومت کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔افغانستان اور پاکستان مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں۔گولی اور گالی سے مسائل حل نہیں ہو تے ۔ سراج الحق نے کہا افغان مہاجرین کے باعزت انخلا سے دونوں مسلم ممالک کے درمیان نفرتوں کی خلیج کو کم کیا جاسکتا ہے۔