ملائشین ہم منصب سے ملاقات

ملائشین ہم منصب سے ملاقات

کوالالمپور (این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے تعلقات مشترکہ اقدار، مذہبی ہم آہنگی اور ثقافتی قربت کے ساتھ ساتھ علاقائی خوشحالی اور ترقی کے مشترکہ وژن پر استوار ہیں۔

پاکستان ملائشیا کی افرادی قوت کی ضروریات پوری کرنے کے لئے پْرعزم ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے ملائشیا کے سینیٹ کے صدر سینیٹر داتو آوانگ بیمی بن آوانگ علی باسہ اور ایوانِ نمائندگان کے سپیکر تان سری داتو ڈاکٹر جوہری بن عبدل سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں پارلیمانی قیادت کے مابین روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں