جڑواں شہروں میں آج اور کل درجہ حرارت صفر تک گرنے کا امکان

جڑواں شہروں میں آج اور کل درجہ حرارت صفر تک گرنے کا امکان

خشک سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ،رواں ماہ بھی بارش کا امکان نہیں

اسلام آباد (سیدقیصرشاہ)اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت ایک اورصفرڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے ،رات اورصبح کے اوقات میں شدید سردی سمیت دھند کا سلسلہ بھی جاری ہے ، دوسری جانب پہاڑی علاقوں میں درجہ حرات منفی09ڈگری سینٹی گریڈ تک گرچکا ہے ،گزشتہ روز جڑواں شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت 1ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا اور آج بدھ اور کل جمعرات کو صفر تک گرنے کا امکان ہے، لہہ منفی09، اسکردو منفی06، بگروٹ منفی 04، گوپس اور گلگت میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، نومبر اوراکتوبرمیں بھی کوئی قابل ذکربارش نہیں ہوئی تاہم اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہلکی بارش ہوئی تھی، ا سکے بعد سے اب تک خشک سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتاچلاجارہا ہے اوررواں ماہ بھی کوئی قابل ذکر بارش کا امکان نہیں ہے ، گزشتہ دو ڈھائی ماہ سے جاری خشک موسم سے گردوغباراور فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہوگیا ،ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں