پشاور،پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے گھر پر فائرنگ، ملازم زخمی

پشاور،پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے گھر پر فائرنگ، ملازم زخمی

5 گاڑیوں میں سوار افراد کی گھرگھسنے کی کوشش ، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے رپورٹ درج ، اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ آور کون تھے ، پولیس افسر

 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور میں تحریک انصاف کے سینیٹر خرم ذیشان ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ملازم زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات ڈھائی بجے کے لگ بھگ پیش آیا جب چار سے پانچ گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے خرم ذیشان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور اس دوران فائرنگ کی۔شدید فائرنگ کے نتیجے میں مکان میں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اسے نقصان پہنچا۔جس وقت یہ حملہ ہوا اُس وقت سینیٹر خرم ذیشان گھر پر موجود نہیں تھے ۔پشاور کے پولیس افسر فرحان خان نے بتایا کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حملہ آور کون تھے تاہم اس بارے میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں۔سینیٹر خرم ذیشان نے بتایا کہ یہ اُن کے سسر کا مکان ہے جہاں وہ اُن کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی ایف آئی آر اُن کے کزن کی مدعیت میں درج کروائی گئی ۔ پانچ گاڑیوں میں لگ بھگ 20 سے 25 افراد آئے تھے اور ان کی فائرنگ سے ان کے ایک ملازم کو کمر میں گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں