لاہور : مبینہ پولیس مقابلے زیر حراست 5 منشیات فروش ہلاک

لاہور : مبینہ پولیس مقابلے  زیر حراست 5 منشیات فروش ہلاک

لاہور(کرائم رپورٹر، اے پی پی)پنجاب پولیس کے ذیلی ادارے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) سے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران زیرِ حراست 5 منشیات فروش ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژن پولیس کی زیرِ حراست ملزموں کو ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھاکہ ان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کیلئے فائرنگ کر دی، پولیس نے جوابی کارروائی کی اور اس کے نتیجے میں زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزموں کی شناخت رفاقت، شاہد اکرام، زاہد، نادر افضل اور کامران اقبال کے ناموں سے ہو گئی ہے ۔ملزموں کیخلاف منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج تھے ۔ پانچوں لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں