پنجاب : پہلی بار کرسمس تقریبات 14 سے 25 دسمبر منانیکا اعلان

پنجاب : پہلی بار کرسمس تقریبات  14 سے 25 دسمبر منانیکا اعلان

لاہور(این این آئی)حکومت پنجاب تاریخ میں پہلی بار کرسمس کی تقریبات 14 سے 25 دسمبر تک منائے گی، یہ تقریبات پنجاب بھر میں منائی جائیں گی جن میں مرکزی مقامات پر کرسمس ٹری بنانے کے علاوہ آزادی اور خوشحالی کی شمعیں بھی روشن کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اعلٰی سطح کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ 14دسمبر کو کیتھولک چرچ لاہور سے لبرٹی چوک تک کرسمس ریلی نکالی جائے گی جس میں کیتھڈرل، نولکھا کے علاوہ کیتھولک چرچ شرکت کرے گا۔ اس دن شام کو 6 بجے لبرٹی چوک میں امن کا پیغام دینے کے لئے شمعیں روشن کی جائیں گی اور کرسمس کا کیک کاٹا جائے گا۔20 دسمبر کو سائیکل ریلی نکالی جائے گی جبکہ 21 دسمبر کو سپورٹس گالا کا انعقاد کیا جائے گا۔پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ کرسمس کی تقریبات بھرپور طریقے سے منائی جائیں ۔ کرسمس کی سب سے بڑی تقریب 22 دسمبر کوکیتھڈرل چرچ آف پاکستان میں منعقد ہو گی جس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خود کرسمس کیک کاٹیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں