اپوزیشن پارٹی سٹیج پر باتیں اور اتر کر منتیں کرتی ،فیصل کنڈی

اپوزیشن پارٹی سٹیج پر باتیں اور اتر کر منتیں کرتی ،فیصل کنڈی

پشاور (دنیا نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے اپوزیشن پارٹی سٹیج پر باتیں اور سٹیج سے اتر کر منتیں کرتی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سی ٹی ڈی کس طرح کام کر رہی ہے لیکن ہمارے صوبے میں سی ٹی ڈی کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا میں کہتا ہوں کہ پہلے ریاست اور پھر سیاست ہونی چاہیے ، پیپلزپارٹی نے ذوالفقار بھٹو کا کیس عدالت میں لڑا ہے ، صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وفاق کو سپورٹ کرے ،صوبے کی ترقی کیلئے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں،یہ کہتے تھے کہ ہمیں تو بارود سے بھرا ہو صوبہ ملا تھا۔گورنر کا کہنا تھا کہ صوبے کے حالات تو بہتر ہو گئے تھے ، پرامن صوبہ ان کو دیا گیا تھا ، افغانستان میں ایک کپ چائے ہمارے لئے بہت مہنگی پڑی،اِس چائے کے ایک کپ کے بعد صوبے میں امن خراب ہوا ہے ،انہوں نے کہا گورنر راج کی آئین میں گنجائش موجود ہے لیکن ہم چاہتے ہیں وفاق اور صوبے کے درمیان گرمی ختم ہو جائے ،دونوں ملک اور صوبے کی ترقی کیلئے آگے بڑھیں اورامن کیلئے ایک ساتھ کام کریں۔اُن کا کہنا تھا سب لوگ اڈیالہ کے باہر ہوتے ہیں،صوبے کا نظام درہم برہم ہے ، خیبرپختونخوا حکومت کا اصرار ہے ، دہشت گردوں سے بات کی جائے ،صوبے میں دہشت گردی دن بدن بڑھ رہی ہے ، جو ملکی آئین کونہیں مانتے ان سے مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں؟ ۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا اِس سے پہلے بھی ایک پھنے خان وزیراعلیٰ ہوتا تھا جودھمکیاں دیتا تھا، جب اُس کو میری ضرورت ہوتی تھی تو نظریں جھکا کر گورنر ہاؤس بیٹھا ہوتا تھا۔گورنر نے کہا یہ ایک راستہ اختیار کریں منت والا یا پھر تگڑے ہو جائیں مقابلہ کرنے کے لیے ، انقلاب کے لیے قربانیاں دینا پڑتی ہیں، نعرے لگانے سے کچھ نہیں ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں