سیاسی جماعت نے اڈیالہ جیل پر حملہ کی نیت سے پرتشدد احتجاج کیا ، راولپنڈی پولیس

سیاسی جماعت نے اڈیالہ جیل  پر حملہ کی نیت سے پرتشدد  احتجاج کیا ، راولپنڈی پولیس

راولپنڈی (خبر نگار) فیکٹری ناکہ پر دھرنا آپریشن کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے اپنا موقف جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کی جانب سے اڈیالہ جیل پر حملہ کی نیت سے پرتشدد احتجاج کیا گیا۔

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنانا بھی راولپنڈی پولیس کی ذمہ داری ہے ، اڈیالہ جیل کا علاقہ حساس اور گنجان آباد ہے جہاں سکیو رٹی اور ٹریفک کا نظام بحال رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے ، رات کو نہ تو ملاقات کا وقت ہوتا ہے اور نہ ہی بغیر عدالتی حکم کے کسی کو ملاقات کی اجازت دی جاسکتی ہے ، راولپنڈی پولیس نے سیاسی جماعت کے دھرنے کے دوران توڑ پھوڑ اور پولیس سے مزاحمت کی تمام کوششوں کے باوجود انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا، اڈیالہ جیل حساس علاقہ ہے جہاں اس قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں