انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کی ڈی جی فرزانہ الطاف فارغ

انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی  کی ڈی جی فرزانہ الطاف فارغ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزارت موسمیاتی کے ذیلی ادارے انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے )کی ڈائریکٹر جنرل فرزانہ الطاف شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔

 وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق، گریڈ 20 کی افسر فرزانہ الطاف شاہ کے خلاف جاری تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اورانکوائری رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ فرزانہ الطاف شاہ کو انکوائری کے دوران معطل کیا گیا تھا اور کیس اس وقت اپنے حتمی مراحل میں ہے ۔ وزیراعظم کی ہدایات موصول ہوتے ہی نئے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ریگولر ڈی جی کی معطلی کے باعث وزارت کی جوائنٹ سیکرٹری نازیہ زیب علی کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں