پاور ہولڈنگ کمپنی کے 659.6ارب روپیہ قرض کی سیٹلمنٹ مکمل

 پاور ہولڈنگ کمپنی کے 659.6ارب روپیہ قرض کی سیٹلمنٹ مکمل

1225 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ کم کرنے کا منصوبہ ہے ، وفاقی وزیرتو انائی

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا پاور ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے 659.6 ارب روپے کے سیٹلمنٹس کی کامیابی سے تکمیل ہو گئی ہے جس میں 1. 399.6 ارب روپے کے پاکستان انرجی سوک (پی ای ایس) اول و دوئم کی خریداری بھی شامل ہے جو غیر ترقیاتی مارکیٹ سے باہر لین دین کے ذریعے کی گئی، ا سکے علاوہ 259.7 ارب روپے مختلف سینڈیکیٹڈ فنانسنگ سہولیات میں تصفیہ بھی ہے ،حکومت نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے اور 1225 ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ کو کم کرنے کا منصوبہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں