طالبان حکومت گرفتار تمام صحافیوں کو رہا کرے ، کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس

 طالبان حکومت گرفتار تمام صحافیوں  کو رہا کرے ، کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) افغان طالبا ن کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں آزادی صحافت شدید متاثر ہوئی ،صحافیوں کو تشدد، دھمکیوں، طویل حراست اور بلاجواز گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑا ، بلکہ آزادی اظہار رائے کا گلا ہی گھونٹ دیا گیا ہے ۔

عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے افغان طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی انسانی حقوق کے دن کے موقع تمام صحافیوں کو رہا کر ے ،اس کے علاوہ، دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک کے 1,500 سے ز ائد صحافیوں نے افغانستان میں صحافیوں کے حقوق کی بحالی کے مطالبے کی حمایت کی ہے ،دنیا بھر کے ممالک اور عالمی تنظیموں نے افغان طالبان کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ ہونے والے اس ظلم و ستم کی مذمت کی ہے اور افغان صحافیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں