انفراسٹرکچر بہتری کیلئے سختی سے عمل پیرا
کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر بلدیات سندھ و HTP سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صفائی ستھرائی۔۔۔
پانی کی دستیابی اور WASH انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر سختی سے عمل پیرا ہے اور صوبے میں سکولوں، ہیلتھ کیئر سہولیات اور عوامی مقامات پر صنفی، معذور افراد کے لیے قابل رسائی اور موسمیاتی تبدیلی سے مزاحم انفراسٹرکچر کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ حکومت غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کو بڑھا رہی ہے تاکہ کمیونٹی کو ہر سطح پر فعال بنایا جا سکے اور ہر شہری کو صاف پانی، صحت اور صفائی کی سہولیات تک یکساں رسائی حاصل ہو۔