بلوچ عوام کے مسائل حل کرینگے

 بلوچ عوام کے مسائل حل کرینگے

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ ہماری حکومت اپنی مدت پوری کرتے ہوئے۔۔۔

 کوئٹہ سمیت بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کے مسائل کو حل کرے گی اور بلدیاتی انتخابات میں عوام کے حق رائے دہی سے کامیابی حاصل کرکے جیالا میئر بنائیں گے اور پارٹی سمیت پارلیمانی نمائندوں کا وزیر اعلیٰ پر مکمل اعتماد ہے ۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی مدد جتک نے کہا وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کوئٹہ اور بلوچستان کو ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے سنجیدگی کیساتھ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں