ثمینہ خالد گھرکی کے گھر آمد
لاہور(اے پی پی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی کی لاہور میں رہائشگاہ کا دورہ کیا۔
صدر مملکت نے ان کے صاحبزادے کی آئندہ ہونے والی شادی پر نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے ثمینہ خالد گھرکی کی پارٹی کے لیے طویل خدمات، پارلیمنٹ میں فعال کردار اور پیپلز پارٹی ویمن ونگ پنجاب میں ان کی اہم ذمہ داریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔