ڈاکٹر وردہ قتل کیس:تحقیقات کیلئے 6رکنی جے آئی ٹی تشکیل

 ڈاکٹر وردہ قتل کیس:تحقیقات کیلئے 6رکنی جے آئی ٹی تشکیل

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 5دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، اعلامیہ جاری ملزمان کی منی لانڈرنگ، غیر معمولی و مشکوک مالی لین دن کا ریکارڈ بھی طلب

پشاور، ایبٹ آباد (نیوز ایجنسیاں) ڈاکٹر وردہ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے 6 رکنی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پروونشل انسپکشن ٹیم خیام حسن، ڈی جی پراسیکیوشن، اے آئی جی سونیا شمروز، ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید ، سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کے نمائندے جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔ جے آئی ٹی 5 دنوں میں کیس سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔ ادھر ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید نے کیس سے متعلق ایف آئی اے کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ ملزمان نے ڈاکٹر وردہ کو اغوا اور قتل کرنے کیلئے مبینہ 30 لاکھ روپے ادا کیے ، ممکنہ منی لانڈرنگ کی سرگرمیوں کا شبہ ہے ۔ نامزد ملزمان عبدالوحید، ندیم اور ردا جدون کی مالی تفصیلات، ممکنہ غیرمعمولی یا مشکوک مالی لین دین کا ریکارڈ، سفری تفصیلات، پابندیوں اور واچ لسٹ سٹیٹس بتایا جائے ۔ علاوہ ازیں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق صبا صادق نے ڈی پی او ایبٹ آباد سے ملاقات کی، ڈی پی او نے انہیں کیس میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ مرکزی ملزم بھی جلد پولیس کی حراست میں ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں