پی ٹی آئی کو شیخ مجیب کی ایک اور عوامی لیگ نہیں بننے دیں گے ، اکبر بابر
اسلام آباد(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے آئین میں تبدیلی، ایک اور انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے ارادے پر پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ۔۔۔
ہم پی ٹی آئی کو شیخ مجیب الرحمٰن کی ایک اور عوامی لیگ نہیں بننے دیں گے پی ٹی آئی کے ورکرز کے بنیادی آئینی حقوق پر ایک اور ڈاکہ ڈالنے کی تیاری منظور نہیں ہے ۔پی ٹی آئی پر قابض ٹولہ اپنی جماعت کے آئین کی پاسداری نہیں کرسکا وہ ملک کے آئین اور قانون کا کیا تحفظ کرے گا۔یہ تاریخ کا حصہ ہے کہ پی ٹی آئی پر قابض ٹولہ نے بار بار جعلی انٹرا پارٹی الیکشن کروائے جس سے پارٹی کو شدید سیاسی اور قانونی نقصان پہنچا۔ ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان سے یہ تحریری درخواست کرچکے ہیں کہ جب تک پی ٹی آئی کی قانونی حیثیت بحال نہ ہو جائے ، پی ٹی آئی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں ماسوائے ملازمین کی تنخواہوں کے۔