فیصلے کی کاپی ملنے پر اپیل دائر کرینگے : وکیل فیض حمید
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فیصلے کی کاپی موصول نہیں ہوئی۔
انہیں سزا کے فیصلے کا علم آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز سے ہوا۔ ان کے پاس پہلے سے ہی سزا کو چیلنج کرنے کی ہدایات موجود ہیں۔ فیلڈ کورٹ مارشل کی کارروائی کے دوران ان کے موکل کے اعصاب مضبوط رہے۔ وہ فیصلے کی کاپی ملنے پر اس کا تفصیلی جائزہ لے کر اپیل دائر کر دیں گے۔