نیپرا کا 4 سال پرانے بلیک آؤٹ کا تحریری فیصلہ جاری
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) نیپرا نے چارسال پرانے بلیک آؤٹ کی تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ اور تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔نیپرا نے این جی سی اور سی پی پی اے کو مجموعی طور پر 5 کروڑ روپے جرمانہ کردیا۔
تحقیق میں نیشنل گرڈ کمپنی اور سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کو ذمہ دار قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق بلیک آؤٹ کے بعد بروقت بجلی بحالی میں ناکامی ہوئی،9 جنوری 2021 کو پورے ملک میں بلیک آؤٹ ہوا جس میں تقریباً 20 گھنٹے تک بجلی معطل رہی۔نیپرا کے مطابق 2021 کے علاوہ 2022 اور 2023 میں بھی متعدد تعطل کے واقعات سامنے آئے ۔دونوں ادارے بروقت بحالی اور بلیک سٹارٹ اقدامات میں ناکام رہے ۔ نیشنل گرڈ کمپنی پر 2 کروڑ 50 لاکھ جرمانہ عائد ، سی پی پی اے پر بھی 2 کروڑ 50لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا جرمانہ 15 دن کے اندر ادا کیا جائے ورنہ مزید قانونی کارروائی ہوگی۔