ڈیڈلائن ختم:نوشہرہ ،پشاورمیں افغانوں کیخلاف آ پریشن شروع

ڈیڈلائن ختم:نوشہرہ ،پشاورمیں افغانوں کیخلاف آ پریشن شروع

نوشہرہ میں مقیم 34خاندانوں کا انخلامکمل،پشاور میں کارروا ئی آج ہوگی مہاجرین کیلئے طورخم بارڈر تک بڑے ٹرکوں اور مزداگاڑیوں کا انتظام کیا گیا

نوشہرہ ، پشاور (نمائندہ دنیا،نیوز ایجنسیاں) نوشہرہ کے 4افغان مہاجر کیمپوں میں مقیم افغان مہاجرین کیلئے دی گئی حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر آپریشن شروع کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق پہلے مرحلے میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں افغان مہاجرین کا انخلا شروع کیاگیاہے ۔ جمعرات کے روز تک 34خاندانوں کا انخلا مکمل کیاگیاہے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے افغان مہاجرین کے لیے نوشہرہ سے طورخم بارڈر تک بڑے ٹرکوں اور مزداگاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کے مطابق اکوڑہ خٹک میں قائم افغان مہاجرین کیمپ کے گیارہ خاندانوں کے انخلا کی نگرانی کی، کوئی ناخوشگور واقعہ پیش نہیں آ یا ۔ ادھر پشاور میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کے لیے حکومتِ پاکستان کی جانب سے دی گئی رعایتی ڈیڈ لائن آ ج ختم ہوجا ئیگی جس کے بعد انخلا کی کارروائی شروع کی جا ئیگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں