26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنیکا حکم

 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنیکا حکم

قابل ضمانت وارنٹ ، ضمانت منسوخی اور توہین عدالت کے نوٹسز جاری بانی پی ٹی آئی اللہ کی حفاظت میں ہیں، کسی کی جرأت نہیں انکو ہاتھ لگائے ، علیمہ

راولپنڈی، اسلام آباد (احمد بھٹی/اپنے نامہ نگار سے ) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔اے ٹی سی کے جج نے علیمہ خان سمیت 11 ملزموں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی، جس میں علیمہ خان اور ان کے وکلاء عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ عدالت نے علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ اور ضمانت منسوخی کے نوٹس جاری کر دیئے ، توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی حق پر ڈٹ کر کھڑا ہے ، کسی میں بھی جرات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ہاتھ لگائے ، بانی پی ٹی آئی اللہ کی حفاظت میں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر نعرے لگانے والے گیڈر ہیں،ہم واٹر کینن سے گھبرانے والے نہیں، میری بہنوں کو گرنے سے ٹانگوں پر زخم آئے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت نے ایم این اے شاندانہ گلزارکی این سی سی آئی اے سائبر کرائم میں درج مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر سماعت درخواست گزار وکیل کی عدم دستیابی کے باعث موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں