پنجاب حکومت عمران کو اڈیالہ سے منتقل کر دے : فیصل کنڈی

پنجاب حکومت عمران کو اڈیالہ  سے منتقل کر دے : فیصل کنڈی

پشاور(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ سے کہیں اور منتقل کر دے تاکہ عوام سکھ کا سانس لیں۔۔۔

 جنرل (ر) فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث ہوگا تو اس کو بھی سزا ملے گی ،ایک سزا ہوئی اور کوئی چیز سامنے آئے تو اس پر بھی سزا ہو سکتی ہے ، فیض حمید کی سزا سے سیاست پر اچھا اثر پڑے گا، سب سے پہلے ریاست ہے ،بانی پی ٹی آئی اوپر سے آئی مخلوق نہیں کہ انہیں سزا نہ ہو ۔پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ فیض حمید کو 14 سال کورٹ مارشل ہوا، ثبوت کی بنا پر انہیں سزا ہوئی، ان کی ایک چائے کی پیالی سے اس صوبے کو کافی نقصان ہوا، جب سیاسی رہنماؤں کو سزا ملی توریٹائرڈ جرنیل کو بھی ملی۔پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی سیکرٹریٹ اڈیالہ منتقل ہوگیا، وہاں سے صوبہ چلایا جا رہا ہے ، سیکرٹری پریشان ہیں کس کی بات مانیں اور کس کی نہ مانیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اداروں کے ساتھ ملکر امن قائم کرے تو ہر چیز بہتری کی طرف جائے گی، خیبرپختونخوا حساس صوبہ ہے ، وفاق اور صوبے کو ایک پیج پر ہونا چاہیے ، ڈی پی او کو وزیراعلیٰ انگلی دکھائیں تو پولیس کا مورال کہاں ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں