قمرباجوہ اور تین ججوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے ،سینیٹرناصربٹ
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر ناصر بٹ نے کہاہے سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمرباجوہ اور تین ججوں کا احتساب ہونا چاہئے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔
ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا ادارے نے فیض حمید کا احتساب کرکے تاریخ میں پہلی مثال قائم کی ہے ، یقین ہے قمر باجوہ کا بھی احتساب کیا جائے گا۔ن لیگی سینیٹر نے کہا فیض حمید اتنی دور تک چلے گئے تھے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی باز نہیں آئے ۔ناصر بٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور جج اعجاز الاحسن کے کردار پر بھی سوال اٹھایا اور کہا تینوں ججز نے نواز شریف کے ساتھ کیا کیا؟ ان کا بھی احتساب سپریم کورٹ یا حکومت کو کرنا چاہئے ۔