ڈار کی برطانوی نائب وزیر اعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال

 ڈار کی برطانوی نائب وزیر اعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی برطانیہ کے نائب وزیر اعظم ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط عوامی سطح کے روابط پر گفتگو کی گئی جبکہ موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نائب وزیر اعظم نے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے نائب وزیر اعظم اور وزیرِ انصاف، میرے دوست ڈیوڈ لیمی کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ ملاقات دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کے حوالے سے انتہائی مفید رہی اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں کا جائزہ لینے کا ایک اچھا موقع فراہم ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں