بانی پی ٹی آئی کا انجام قریب
کالاشاہ کاکو (نامہ نگار)وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جنرل (ر)فیض حمید کی سزا تاریخی فیصلہ ہے ،اب دوسرے سہولت کار بھی کٹہرے میں آئیں گے۔
مستقبل میں سازشی عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی اور سیاسی عمل میں مداخلت کا سلسلہ رک جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا احمد عتیق انور اور سابق چیئرمین بلدیہ رانا ماجد نواز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک اور اداروں کو کمزور کرنا رہا ہے مگر اب ان کا انجام بہت قریب ہے ،حکومت کے بعد فیلڈ مارشل نے بھی انتشار کی سیاست کرنے اور ملکی وقار کو مجروح کرنے والوں کے خاتمے کا اعلان کردیا جس سے سازشیوں کا قلع قمع ہو جائے گا۔