کراچی:ٹک ٹاک بنانے کا جنون سکیورٹی گارڈ کی جان لے گیا
کراچی (این این آئی)ملیر گلشن حدید میں مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے سکیورٹی گارڈ کی شناخت 35سالہ نواز ولد حق نواز کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈ نواز مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، اسی دوران اپنے اسلحے کا فائر لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے ۔، جس میں اسے بڑے اسلحے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔