راولپنڈی:ٹریفک مسائل کے حل کیلئے پشاور روڈ پر انڈر پاسز کی تعمیر شروع
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی میں ٹریفک کے مسائل کے حل کی جانب ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، پشاور روڈ پر انڈر پاسز کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ۔
یہ منصوبہ کچہری چوک، جناح پارک، افتخار جنجوعہ روڈ اور عمار چوک کی ری ماڈلنگ کے جاری منصوبے کا تسلسل ہے ۔ ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو انجینئر رانا قمر علی نے تصدیق کی کہ پشاور روڈ انڈر پاسز منصوبے کا باضابطہ آغاز اور کنکریٹ پلانٹس قائم کر دیئے گئے ہیں، تکنیکی سروے جاری ہے جبکہ سائٹ پر کیمپ اور ضروری مشینری بھی نصب کر دی گئی ہے ۔