صدر سیکر ٹریٹ، 5 ماہ میں 4 کروڑ کے قریب ٹرانسپورٹ اخراجات
ایندھن پر 1 کروڑ70لاکھ،چھوٹے ملازمین کی بنیاد ی تنخواہوں پر 11لاکھ روپے خرچ
اسلام آباد(ایس ایم زمان) سٹیٹ کار ایوان صدر سیکرٹریٹ نے رواں مالی سال 2025-2026 کے پانچ ماہ میں گاڑیوں کے اخراجات کی مد میں تین کروڑ95 لاکھ 26ہزار روپے کے اخراجات کیے ہیں۔ گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں ایک کروڑ70 لاکھ روپے ، ٹرانسپورٹ رجسٹریشن کی مدمیں20لاکھ ، چھوٹے ملازمین کی بنیاد ی تنخواہوں کی مد میں11لاکھ ، اعزازی تنخواہوں کی مد میں چھ لاکھ66ہزار اور دیگر اخراجات و الاؤنسز کی مد میں آٹھ لاکھ روپے کے اخراجات کیے گئے ہیں۔