موسم آج سرد ،مطلع ابرآلود پہاڑوں پر برفباری کا امکان
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
پہاڑوں پر بارش اور ہلکی برفباری، پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے ۔گز شتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پربارش ہوئی ، چترال اور کالام میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔