صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے  جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

لاہور (کورٹ رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمہ میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی،ملزمہ فلک جاوید  کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا،پولیس نے ملزمہ کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمہ کیخلاف تفتیش مکمل ہے ، مقدمہ کا سپلیمنٹری چالان تیاری کے مرحلہ میں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں