سینیٹ کمیٹی غذائی تحفظ کا بائیو فرٹیلائزرز کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار

سینیٹ کمیٹی غذائی تحفظ کا بائیو فرٹیلائزرز کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار

سمارٹ ایگریکلچرکو فروغ، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ بیج تیار کریں ،چیئر مین کمیٹی ارکان کا دورہ این اے آر سی ، لائیوسٹاک سیکٹر پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(نامہ نگار)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے کہا ہے کہ تحقیق، تکنیکی ترقی اور کسانوں کے درمیان موجود خلا کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہو۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید مسرور احسن کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی نے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا اور بائیو فرٹیلائزرز کی تقسیم کے نظام پر تحفظات کا اظہار کیا اور آگاہی مہمات کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔

چیئرمین کمیٹی نے وزارت کے حکام سمیت چیئرمین پی اے آر سی کو ہدایت کی کہ تحقیق، تکنیکی ترقی اور کسانوں کے درمیان موجود خلا کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں ۔ کمیٹی نے گندم اور دالوں کی سپیڈ بریڈنگ سہولیات کو سراہا تاہم موسمیاتی تبدیلی کے باعث تحقیقاتی خلا میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے پی اے آر سی حکام کو ہدایت کی کہ سمارٹ ایگریکلچر کو فروغ دیا جا ئے ،موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ بیجوں کی تیاری، لائیوسٹاک سیکٹر پر توجہ مرکوز کی جا ئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں